شی جن پنگ کا امریکا، ایران سے اسلام آباد مفاہمت بحال کرنے کا مطالبہ

شی جن پنگ کا امریکا، ایران سے اسلام آباد مفاہمت بحال کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کے تحت مذاکرات کی جانب واپس آئیں۔وائٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول نے چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں شی جن پنگ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران جوہری معاملے سمیت دیگر اختلافات کے حل کے لیے ایک جامع معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔ چینی صدر نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے سفارتی حل کے لیے مذاکرات کا راستہ دوبارہ اختیار کیا جائے۔چینی سرکاری خبر رساں ادارے شینہوا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ چین ہمیشہ تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام کا حامی رہا ہے اور متعلقہ فریقوں کو تنازعات کے پُرامن حل کے لیے اپنے عزم پر قائم رہنا چاہیے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ان کے دوستانہ تعلقات ہیں اور امریکا چین کے ساتھ متوازن تجارتی روابط کے قیام کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں سلامتی اور مصنوعی ذہانت سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.