امریکا چین کے ساتھ متوازن تجارتی روابط قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے: ٹرمپ

امریکا چین کے ساتھ متوازن تجارتی روابط قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے: ٹرمپ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین اپنے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔چینی صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات طویل عرصے پر محیط ہیں اور امریکا چین کے ساتھ متوازن تجارتی روابط قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ان کے مطابق چینی صدر سے سلامتی، جدید مصنوعی ذہانت اور دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ متعدد امور پر اتفاق رائے ہوا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں، اس لیے امریکا اور چین کو باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات آگے بڑھانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی دوڑ سے گریز کرنا چاہیے۔ دنیا اس وقت بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، ایسے میں مصنوعی ذہانت کی پیش رفت کو انسانی نگرانی اور اختیار کے دائرے میں رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس پہنچنے پر چینی صدر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، جبکہ شی جن پنگ نے اہلیہ کے ہمراہ فوجی پریڈ کا معائنہ کیا۔ بمبار اور جنگی طیاروں نے فضا میں پرواز کرتے ہوئے چینی صدر کو سلامی بھی پیش کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.