ترک وزیر خارجہ کی یورپی یونین نمائندہ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں
استنبول( تر کیہ خبر) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس سے ملاقات کی۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق حاقان فیدان نے ترک ہاؤس میں کاجا کالاس سے ملاقات کی، تاہم ملاقات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ترک وزیر خارجہ نے بوسنیا و ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ ایلمیدین کوناکوویچ اور برونائی کے وزیر خارجہ شہزادہ عبدالمتین سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔