میکرون کا ینبع بندرگاہ کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کو فوجی مدد کا اعلان

میکرون کا ینبع بندرگاہ کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کو فوجی مدد کا اعلان

پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی عرب کی اہم بندرگاہ ینبع کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے فرانس کی جانب سے فوجی وسائل فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔میکرون نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر فرانس سعودی عرب میں فوجی اہلکاروں کے علاوہ نگرانی کے ریڈار اور دفاعی نظام بھی بھیجے گا۔فرانسیسی صدر کے مطابق اس فوجی معاونت کا مقصد ینبع میں قائم اہم تیل برآمدی مرکز کے تحفظ میں سعودی عرب کی مدد کرنا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.