ترکیہ کے جنگلات میں شدید آگ، ریسکیو آپریشن جاری

ترکیہ کے جنگلات میں شدید آگ، ریسکیو آپریشن جاری

استنبول( مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صوبہ موغلا کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث بڑے علاقے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق جنگلات میں لگی آگ کے باعث دھویں کے گہرے بادل فضا میں پھیل گئے ہیں، جبکہ آگ پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔آگ بجھانے کے آپریشن میں 380 اہلکار، 53 فائر بریگیڈ گاڑیاں اور 9 پانی کے ٹینکرز حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 14 ہیلی کاپٹرز اور 5 طیارے بھی پانی کا چھڑکاؤ کر کے شعلوں کو قابو کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.