ترکیہ خبر

وطن کی خاطر" نغمہ جاری، شہداء اور افواجِ پاکستان کو خراجِ عقیدت

وطن کی خاطر" نغمہ جاری، شہداء اور افواجِ پاکستان کو خراجِ عقیدت

راولپنڈی( ترکیہ خبر) جذبۂ وفا اور قربانی سے سرشار جوانوں کے نام نیا ملی نغمہ "وطن کی خاطر" جاری کر دیا گیا جس میں شہداء اور افواجِ پاکستان کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔یہ ملی نغمہ ملک کے دفاع میں جان قربان کرنے والے ہیروز کی جرأت، بہادری اور عزم کی عکاسی کرتا ہے جبکہ اس کے جذباتی بول پاک فوج کی عسکری قوت اور ایمانی جذبے کو اجاگر کرتے ہیں۔نغمے میں "وطن کی خاطر جئیں، مریں گے" جیسے ولولہ انگیز الفاظ شامل ہیں جو پاک فوج کے سپاہیوں کے عزم و حوصلے اور قربانی کے جذبے کی نمائندگی کرتے ہیں۔نغمے میں اس بات کا پیغام دیا گیا ہے کہ افواجِ پاکستان ہر لمحہ وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور دشمن کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔