وینزویلا میں شدید زلزلے، افراد جاں بحق کی تعداد920 ہو گئی

وینزویلا میں شدید زلزلے، افراد جاں بحق کی تعداد920 ہو گئی

کراکس (مانیٹرنگ ڈیسک)وینزویلا کا دارالحکومت کراکس دو انتہائی طاقتور زلزلوں سے لرز اٹھا، جہاں چند سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلوں کے نتیجے میں اب تک 920 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 3 ہزار 360 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ وینزویلا میں بدھ کے روز ایک منٹ کے اندر آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے باعث متعدد رہائشی اور کمرشل عمارتیں منہدم ہو گئیں، اور ریسکیو ادارے اب بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.