امریکی سینیٹر کا ٹرمپ پر تنقید، ایران جنگ کیلئے فنڈنگ روکنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر کا ٹرمپ پر تنقید، ایران جنگ کیلئے فنڈنگ روکنے کا مطالبہ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈ مارکی نے ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انتظامیہ جنگ جاری رکھتی ہے تو اس کیلئے مالی وسائل کی فراہمی روک دی جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینیٹر ایڈ مارکی نے کہا کہ ٹرمپ ایک بار پھر ایران پر حملے کر رہے ہیں اور جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کر رہے ہیں، تاہم کانگریس پہلے ہی دو جماعتی حمایت کے ساتھ اس غیر محتاط جنگ کے خاتمے کے حق میں ووٹ دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ بمباری کا سلسلہ نہیں روکتے تو کانگریس کو جنگی اخراجات کیلئے فنڈز کی فراہمی روک دینی چاہیے۔سینیٹر ایڈ مارکی کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ کی جنگی پالیسی کے اخراجات کم کرنے کیلئے اقدامات کی قیادت کر رہے ہیں، اور یہ جنگ فوری طور پر ختم کی جانی چاہیے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.