امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور پراسیکیوٹر پر پابندیاں

امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور پراسیکیوٹر پر پابندیاں

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کی صدر جاپانی جج توموکو اکانے اور سینیگال سے تعلق رکھنے والے سینئر پراسیکیوٹر عبداللہ پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق دونوں شخصیات نے ایسے ممالک کے حکام کے خلاف تحقیقات، گرفتاری، حراست یا مقدمات چلانے کی کوششوں میں براہِ راست کردار ادا کیا جن کی حکومتوں نے عالمی فوجداری عدالت کے دائرۂ اختیار کو تسلیم نہیں کیا۔واضح رہے کہ عبداللہ اس پراسیکیوشن ٹیم میں شامل ہیں جس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔عالمی فوجداری عدالت نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ عدالت کے مطابق عدالتی اہلکاروں کو قانون پر عمل درآمد کے باعث دھمکیوں کا سامنا ہو تو اس سے پورا بین الاقوامی قانونی نظام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.