امریکا نے شام کو دہشت گردی کی فہرست سے خارج کردیا

امریکا نے شام کو دہشت گردی کی فہرست سے خارج کردیا

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے تقریباً 47 سال بعد شام کا نام دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ فیصلہ شامی حکومت کی جانب سے دہشت گرد گروہوں سے مکمل لاتعلقی کے اعلان کے اعتراف میں کیا گیا۔ امریکا نے شامی صدر احمد الشرع کی سابق تنظیم حیات التحریر الشام کو بھی بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کردیا۔شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے امریکی فیصلے کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام شفافیت، باہمی مفادات اور احترام پر مبنی تعلقات کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل الشیبانی نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی سکیورٹی معاہدے سے پہلے اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ شام کی اولین ترجیح ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.