ایران سے جنگی حکمت عملی پر امریکی فوجی قیادت میں اختلاف

ایران سے جنگی حکمت عملی پر امریکی فوجی قیادت میں اختلاف

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے خلاف جنگی حکمت عملی اختیار کرنے کے معاملے پر امریکی فوجی قیادت میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر ایران پر بڑے فضائی حملوں کے حامی ہیں، جو تقریباً دو ہفتے تک جاری رہ سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دوسری جانب جنرل کین اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ فضائی دفاعی ذخائر کو محفوظ رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں اور بڑے پیمانے پر کارروائی سے محتاط ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کو کس حد تک وسعت دی جائے۔گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے اردن میں موجود امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملوں کا سخت جواب دینے کی دھمکی دی تھی۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈے کو اچانک میزائل حملوں کا نشانہ بنایا، تاہم امریکی فوج نے چند ہی منٹوں میں ایران سے داغے گئے میزائلوں کو روک لیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حملوں کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.