امریکا میں وسط مدتی انتخابات، صدور کی جماعتوں کو پارلیمانی اکثریت کھونے کی روایت

امریکا میں وسط مدتی انتخابات، صدور کی جماعتوں کو پارلیمانی اکثریت کھونے کی روایت

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تاریخ میں وسط مدتی انتخابات کے دوران صدر کی جماعت کا کانگریس میں اکثریت سے محروم ہونا کوئی نئی بات نہیں، 1950ء سے 2026ء تک 4 مرتبہ حکمران جماعت یہ برتری کھو چکی ہے۔امریکا میں صدر کے مواخذے کا آغاز ایوان نمائندگان سے ہوتا ہے، جہاں سنگین جرائم کے الزامات پر تحریک پیش کی جا سکتی ہے۔ سادہ اکثریت سے منظوری کے بعد معاملہ سینیٹ کو بھیج دیا جاتا ہے، جہاں صدر کو اپنا دفاع پیش کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے۔سینیٹ میں الزامات اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد صدر کو عہدے سے برطرف کرنے کے لیے دو تہائی اکثریت، یعنی 67 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.