ڈیموکریٹس کی کانگریس میں اکثریت کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات کی تیاری

ڈیموکریٹس کی کانگریس میں اکثریت کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات کی تیاری

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے کانگریس میں اکثریت حاصل ہونے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے گزشتہ 2 سالہ دورِ اقتدار کے فیصلوں کی چھان بین کے لیے ابتدائی اقدامات شروع کردیے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کمیٹی نے مختلف نجی کمپنیوں اور حکومتی اداروں کو خطوط ارسال کرکے متعلقہ دستاویزات اور ریکارڈ محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ان خطوط میں معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہیں یوکرین میں سٹار شیلڈ سروس کی رفتار محدود کرنے سے متعلق تمام ریکارڈ محفوظ رکھنے کا کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ روسی ڈیزل کے معاہدے سے وابستہ بندرگاہوں، بینکوں اور دیگر نجی اداروں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔کمیٹی کے ایک ڈیموکریٹ معاون کے مطابق یہ معمول کا قانونی طریقہ کار ہے، جس کے تحت مشتبہ سرگرمیوں یا قانون شکنی کے الزامات سے متعلق شواہد محفوظ رکھے جاتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں نئی کانگریس کے آغاز کے بعد ڈیموکریٹس ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کرسکتے ہیں۔ڈیموکریٹ معاون کا مزید کہنا تھا کہ ایران جنگ میں اہم پیشرفت کی صورت میں دفاعی بجٹ کی منظوری کے لیے جنگ سے متعلق نئی شرائط عائد کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے، تاہم کانگریس میں ریپبلکنز کی اکثریت کے باعث صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کے امکانات کم ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.