امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ، خاتون ہلاک، سکیورٹی گارڈ سمیت متعدد زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ، خاتون ہلاک، سکیورٹی گارڈ سمیت متعدد زخمی

فلوریڈا( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا کے قریب ایک کاروباری مرکز میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ملازمہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ سکیورٹی اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ برینڈن کے علاقے میں پیش آیا جہاں حملہ آور نے گاڑی عمارت سے ٹکرانے کے بعد فائرنگ شروع کردی۔ سکیورٹی گارڈ کی جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور کو روک لیا گیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں وہ خود بھی زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق کم از کم 4 دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔واقعے کے بعد کمپلیکس میں موجود ہزاروں ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ایک خاتون ملازمہ کے مطابق فائرنگ کے دوران اس نے 5 دیگر افراد کے ہمراہ کمرے میں پناہ لی اور پولیس کی آمد کا انتظار کیا۔ حکام نے تاحال حملے کی وجہ اور ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.