امریکا اسرائیل حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: ایرانی وزیر

امریکا اسرائیل حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: ایرانی وزیر

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر برائے مواصلات فرازانے صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے، جبکہ مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرازانے صادق نے کہا کہ حملوں میں صرف ہوائی اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ بجلی اور پانی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔ایرانی وزیر کے مطابق 100 طیاروں کی تباہی کے باوجود ایران نے 8 طیاروں کے ذریعے حج پروازوں کا سلسلہ جاری رکھا، جبکہ جنگ کے دوران ریل، سڑکوں اور بندرگاہوں کے ذریعے نقل و حمل بھی برقرار رہی۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں میں ایران کے 25 صوبوں کے 400 شہروں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ کمرشل اور رہائشی یونٹس متاثر ہوئے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.