ترکیے خبر

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوں گے

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوں گے

سوئٹزرلینڈ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برجنسٹاک میں شروع ہو رہا ہے۔سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق طے شدہ معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر بات چیت کے لیے دونوں ممالک کے نمائندے آج برجنسٹاک میں ملاقات کریں گے۔ اس مذاکراتی عمل میں ثالثی کے کردار کے طور پر پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس ملاقات میں امریکا اور ایران کی جانب سے کون سے اعلیٰ سطحی نمائندے شرکت کریں گے اور بات چیت کی نوعیت کیا ہوگی۔ سوئس حکومت نے اجلاس سے متعلق تفصیلات ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے اور مزید معلومات کو محدود رکھا گیا ہے۔ابتدائی اعلامیے میں دیگر ممالک کی شرکت کا ذکر بھی شامل تھا، تاہم تازہ بیان میں اس حوالے سے تفصیل حذف کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور ایران کے صدور کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کیے تھے۔وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اس یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں، جسے خطے میں کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔