تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)تل ابیب میں اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان کی جانب سے کیے گئے نئے سروے میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے اسرائیلی عوام کی رائے سامنے آ گئی ہے۔سروے کے مطابق 555 اسرائیلی شہریوں میں سے صرف 18 فیصد نے اس معاہدے کی حمایت کی جبکہ 55 فیصد نے اس کی مخالفت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق 70 فیصد شرکا نے اس بات کا اظہار کیا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے باوجود ایران سے لاحق خطرات کے بارے میں ان کی تشویش برقرار ہے۔نتائج میں مزید بتایا گیا ہے کہ 40 فیصد افراد کا خیال ہے کہ معاہدے کے بعد بھی امریکی صدر کو اسرائیل کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا رہے گا، جبکہ 32 فیصد شرکا نے رائے دی کہ اس معاہدے کے بعد امریکی پالیسی میں اسرائیل کے حوالے سے تبدیلی آسکتی ہے۔