امریکا میں مہنگائی بڑھ گئی، سالانہ شرح 3.7 فیصد تک پہنچ گئی

امریکا میں مہنگائی بڑھ گئی، سالانہ شرح 3.7 فیصد تک پہنچ گئی

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی قوتِ خرید پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ستمبر میں صارفین کی قیمتوں کے اشاریے میں اگست کے مقابلے میں صفر اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ افراطِ زر کی شرح بڑھ کر 3.7 فیصد ہو گئی۔ اگست میں مہنگائی کی سالانہ شرح 3.4 فیصد تھی، جبکہ ماہرین نے ستمبر میں اس کے 3.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو نکال کر بنیادی مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مہنگائی بڑھنے سے امریکی شہریوں کے لیے روزمرہ اخراجات پورے کرنا مزید مشکل ہو رہا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے باعث تنخواہوں میں ہونے والے اضافے کی حقیقی افادیت بھی کم ہو رہی ہے، جبکہ اشیائے ضروریہ اور دیگر بنیادی اخراجات برداشت کرنے میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔امریکا کی معاشی صورتِ حال اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی معاشی پالیسیوں پر بھی توجہ بڑھ گئی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ملک میں وسط مدتی انتخابات قریب آ رہے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.