سعودی عرب پر حملوں کے اثرات پوری دنیا تک پہنچ سکتے ہیں، آئی ایم ایف

سعودی عرب پر حملوں کے اثرات پوری دنیا تک پہنچ سکتے ہیں، آئی ایم ایف

بینکاک( مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے منفی اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری دنیا کو متاثر کر سکتے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرسٹالینا جارجیوا نے بینکاک میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی معیشت خطے اور عالمی معیشت میں اہم مقام رکھتی ہے، اس لیے وہاں پیش آنے والے واقعات کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے نتیجے میں عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے مختلف ممالک کی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.