امریکا کی ایران اور روس کے 3 اداروں پر نئی پابندیاں

امریکا کی ایران اور روس کے 3 اداروں پر نئی پابندیاں

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی فراہمی روکنے کی کوششوں کے تحت ایران کے ایک اور روس کے 2 اداروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کی زد میں ایران کی ساہا ایئرلائنز، روسی طیارہ ساز کمپنی یاکوولیو اور روسی شپنگ کمپنی ایم جی فلوٹ شامل ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یاکوولیو نے ایران کو یاک-130 جنگی تربیتی طیارے اور متعلقہ سازوسامان فراہم کیا، جبکہ ایم جی فلوٹ کے زیر انتظام بحری جہاز ایران سے روس کو بیلسٹک میزائل منتقل کرنے میں ملوث رہے۔محکمہ خزانہ کے مطابق ساہا ایئرلائنز ایران کیلئے ہتھیاروں اور دیگر فوجی سازوسامان کی منتقلی میں ملوث رہی ہے۔امریکی حکام نے بتایا کہ نئی پابندیاں ایران پر اقوام متحدہ کی بحال کی گئی پابندیوں کی حمایت میں عائد کی گئی ہیں اور یہ اقدامات ’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ کا حصہ ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کا مقصد ایران کے ہتھیاروں کی ترسیل کے نیٹ ورک کو محدود کرنا اور اس سے منسلک اداروں پر مالی و تجارتی دباؤ میں اضافہ کرنا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.