ناتیق علی یوف قرہ داغ ضلعی انتظامیہ کے سربراہ مقرر
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر کے حکم پر قرہ داغ ضلعی انتظامیہ کے سربراہ مقرر کیے گئے ناتیق علی یوف کو 30 ستمبر کو ضلعی انتظامیہ کے عملے سے متعارف کرا دیا گیا۔آذربائیجان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر کے معاون اور صدارتی انتظامیہ کے علاقائی و تنظیمی امور کے شعبے کے سربراہ زینال نغدالی یوف نے ضلعی انتظامیہ کے عملے اور مقامی نمائندوں کی موجودگی میں ناتیق علی یوف کو نئی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے پیش کیا۔اس موقع پر زینال نغدالی یوف نے صدر الہام علیوف کی ہدایات اور سفارشات سے شرکا کو آگاہ کیا۔ناتیق علی یوف نے ان پر اعتماد کرنے پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔