آذربائیجان کے نائب وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات

آذربائیجان کے نائب وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات

باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے نائب وزیراعظم شاہین مصطفیٰ یوف کی سربراہی میں تہران کا دورہ کرنے والے آذربائیجانی وفد نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔آذربائیجان کی کابینہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے صدر الہام علیوف کی جانب سے ایرانی صدر کیلئے نیک خواہشات اور سلام پہنچایا، جس پر مسعود پزشکیان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے آذربائیجانی صدر کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مشترکہ تاریخی اور ثقافتی روابط کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے مضبوط بنیاد قرار دیا گیا۔اس موقع پر آذربائیجان اور ایران کے درمیان دوستانہ اور اچھے ہمسایہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کو بھی سراہا گیا۔ملاقات کے دوران معیشت، تجارت، نقل و حمل اور توانائی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.