مراکش میں فاطمہ الزہرہ المنصوری پہلی خاتون وزیراعظم نامزد
رباط( مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے پارلیمانی انتخابات میں کامیاب جماعت کی رہنما فاطمہ الزہرہ المنصوری کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم نامزد کردیا۔المنصوری کی جماعت نے انتخابات میں 97 نشستیں حاصل کرکے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں، جس کے بعد بادشاہ نے انہیں نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی۔پیشہ کے اعتبار سے وکیل فاطمہ الزہرہ المنصوری اس سے قبل حکومت میں وزیر ہاؤسنگ کے منصب پر فائز رہ چکی ہیں، جبکہ وہ میئر کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکی ہیں۔وزیراعظم نامزد ہونے کے بعد المنصوری اتحادی حکومت کی تشکیل کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کریں گی۔نئی حکومت کی اہم ذمہ داریوں میں 2030 کے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے جاری تیاریوں کے آخری مراحل کی نگرانی بھی شامل ہوگی۔مراکش 2030 کے عالمی فٹبال کپ کی میزبانی اسپین اور پرتگال کے ساتھ مل کر کرے گا۔