امریکا ایران مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوسکی، جنگ کے خدشات بڑھ گئے

امریکا ایران مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوسکی، جنگ کے خدشات بڑھ گئے

دوحہ( مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ایک بار پھر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق مذاکرات سے واقف 3 ذرائع نے بتایا کہ امریکا اور ایران دونوں اپنے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق قطری ثالث نے نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کی ٹیم کے ساتھ کئی گھنٹوں تک مذاکرات کیے۔ اس دوران قطر کی جانب سے پیش کردہ 2 صفحات پر مشتمل معاہدے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔قطری تجویز میں ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے اور اس کے جوہری پروگرام سے متعلق ٹھوس رعایتیں دینے کے مطالبات شامل تھے۔ایگزیوس کے مطابق وائٹ ہاؤس مذاکرات میں پیش رفت کیلئے پرامید تھا، تاہم واشنگٹن کا خیال ہے کہ موجودہ صورتحال میں امریکا کو کسی سمجھوتے کی ضرورت نہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.