امریکا نے لبنانی قونصل جنرل کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کردیا

امریکا نے لبنانی قونصل جنرل کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کردیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ریاست مشیگن کے شہر ڈیٹرائٹ میں تعینات لبنان کے قونصل جنرل ابراہیم شرارہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد لبنانی سفارت کار امریکا سے روانہ ہوگئے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ابراہیم شرارہ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیے جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کی بنیاد 2021 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی جانے والی ان کی بعض تحریریں ہیں، جن سے 1983 میں بیروت میں امریکی بحریہ کے فوجی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے بم دھماکے کی حمایت کا تاثر ملتا تھا۔واضح رہے کہ اس حملے میں 241 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے لبنانی قونصل جنرل کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں دہشت گرد حملوں کی تعریف کرنے یا ان کا جواز پیش کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔دوسری جانب لبنان کے وزیر خارجہ یوسف رجی نے اعلان کیا ہے کہ ڈیٹرائٹ میں ابراہیم شرارہ کی جگہ ایک نئے سفارت کار کو قونصل جنرل مقرر کیا جائے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.