ترکیہ آذربائیجان دوستی لازوال ہے، صدر الہام علییف کا پیغام

ترکیہ آذربائیجان دوستی لازوال ہے، صدر الہام علییف کا پیغام

باکو ( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے سماجی رابطوں کے ذرائع ابلاغ پر اپنے پیغام میں ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستی اور مضبوط اتحاد کو ناقابلِ تسخیر قرار دیا ہے۔آذربائیجان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر الہام علییف کے سرکاری کھاتوں پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے یوم فتح کے موقع پر آذربائیجان کے سرکاری دورے کے حوالے سے پیغام جاری کیا گیا۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’ترکیہ اور آذربائیجان کا اتحاد ہمیشہ قائم و دائم رہے گا!‘‘


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.