اردوان اور ترکمان رہنما کی ملاقات، توانائی، تجارت اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
انطالیہ (ترکیہ خبر) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکمان عوام کے قومی رہنما اور ترکمانستان کی مجلسِ عوام کے چیئرمین قربان قلی بردی محمدوف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک ایوانِ صدر کے مطابق یہ ملاقات ترکیہ کے جنوبی شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی 31ویں عالمی موسمیاتی کانفرنس (کوپ 31) کے موقع پر ہوئی۔ترک صدارتی شعبہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور ترکمانستان کے باہمی تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ ترکمانستان کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔انہوں نے بالخصوص توانائی، تجارت، دفاعی صنعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مشترکہ کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔