الہام علییف اور اردوان کا دورہ، سانحہ خوجالی کی یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں

الہام علییف اور اردوان کا دورہ، سانحہ خوجالی کی یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں

خوجالی (تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے 8 نومبر کو آذربائیجان کے شہر خوجالی میں سانحہ خوجالی کی یاد میں قائم یادگار کا دورہ کیا اور متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔آذربائیجان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں صدور نے یادگار کے سامنے پھولوں کی چادریں رکھیں اور سانحے میں جانیں گنوانے والوں کی یاد میں احترام کا اظہار کیا۔یادگاری مرکز کے دورے کے دوران بتایا گیا کہ خوجالی سانحے کے متاثرین کی یاد ہمیشہ زندہ رکھنے، تاریخی حقائق نئی نسلوں تک پہنچانے اور قومی یادداشت کو محفوظ بنانے کے مقصد سے یہ یادگار تعمیر کی گئی ہے۔اس منصوبے کی منظوری صدر الہام علییف نے فروری 2025 میں جاری کردہ صدارتی حکم کے ذریعے دی تھی، جبکہ اس کی منصوبہ بندی حیدر علییف فاؤنڈیشن کے تیار کردہ تصور کے تحت مکمل کی گئی۔یادگاری مرکز چار حصوں پر مشتمل ہے، جن میں سے ابتدائی دو حصوں میں سانحہ خوجالی کے متاثرین کی یاد میں خصوصی نمائشی ہال قائم کیا گیا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.