صدر الہام علییف کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
انطالیہ ( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس کے 31ویں اجلاس (کوپ 31) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کے لیے 10 نومبر کو ترکیہ پہنچ گئے۔آذربائیجان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انطالیہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صدر الہام علییف کی آمد کے موقع پر انہیں باضابطہ فوجی اعزاز پیش کرنے کے لیے گارڈ آف آنر ترتیب دیا گیا تھا۔صدر الہام علییف اور خاتونِ اول مہرِبان علییوا کا استقبال ترک ریاستوں کی تنظیم کی مجلسِ اکابرین کے سربراہ بن علی یلدرم، جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے نائب سربراہ اور ترک پارلیمنٹ کے رکن کرشاد زورلو، ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین فواد اوکتائے، رکن پارلیمنٹ مولود چاوش اولو، انطالیہ کے گورنر ہولوسی شاہین اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے کیا۔