صدر الہام علییف کوپ 31 ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچنے پر شاندار استقبال

صدر الہام علییف کوپ 31 ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچنے پر شاندار استقبال

انطالیہ (ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 31ویں عالمی موسمیاتی کانفرنس (کوپ 31) میں شرکت کے لیے منگل کو ترکیہ پہنچ گئے۔آذربائیجان کے ایوانِ صدر کے مطابق عالمی ماحولیاتی کانفرنس 9 سے 20 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت، ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔صدر الہام علییف 11 اور 12 نومبر کو منعقد ہونے والے سربراہانِ مملکت کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں عالمی ماحولیاتی چیلنجز اور ان کے حل کے لیے اقدامات زیر بحث آئیں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.