اردوان کا نائجر کے صدر سے رابطہ، علاقائی سلامتی میں تعاون کی یقین دہانی

اردوان کا نائجر کے صدر سے رابطہ، علاقائی سلامتی میں تعاون کی یقین دہانی

استنبول ( ترکیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور نائجر کے صدر عبدالرحمانے تشیانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ترک محکمہ مواصلات کے مطابق صدر اردوان نے گفتگو کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں اور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے نائجر کی علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے ترکیہ کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ خطے میں مذاکرات اور مکالمے کے عمل کو شروع کرنے اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ترک صدر نے گفتگو کے دوران نائجر کے صدر عبدالرحمانے تشیانی کے والد کے گزشتہ ہفتے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا اور نائجر کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.