ترکیہ اور ازبکستان کا ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا معاہدہ

ترکیہ اور ازبکستان کا ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا معاہدہ

استنبول (ترکیہ خبر) ترکیہ اور ازبکستان نے ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے، جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ، فضائی و آبی آلودگی کی روک تھام، کوڑا کرکٹ کے بہتر انتظام اور وسائل کے دوبارہ استعمال پر مبنی معیشت کو فروغ دینا ہے۔یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 31 کے پہلے روز ترکیہ کی میزبانی میں طے پایا۔ معاہدے پر جنوبی ترکیہ کے شہر انطالیہ میں کانفرنس کے صدر اور ترک وزیر ماحولیات، شہری منصوبہ بندی و موسمیاتی تبدیلی مراد قورم اور ازبک صدر کے ماحولیاتی امور کے مشیر اور قومی کمیٹی برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کے چیئرمین عزیز عبدالحکیموف نے دستخط کیے۔یہ پیش رفت کوپ 31 کے سلسلے میں دونوں عہدیداروں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی۔ترک وزیر مراد قورم نے سماجی رابطے کے ذرائع ابلاغ پر معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھوتا دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مستحکم بنیاد فراہم کرے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.