اردوان کی ایپل چیئرمین سے ملاقات، ترکیہ میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ پر گفتگو
انقرہ ( تر کیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ایگزیکٹو چیئرمین ٹم کک سے ملاقات کی، جس میں عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مستقبل اور ترکیہ میں برقی ذرائع پر مبنی معیشت کی ترقی میں ایپل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک ایوان صدر کے مطابق یہ ملاقات پیر کے روز دارالحکومت انقرہ میں صدارتی محل میں ہوئی، تاہم ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔صدر اردوان نے ترکیہ کے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ٹم کک کے ساتھ ملاقات میں عالمی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مستقبل اور ترکیہ میں برقی اطلاقی معیشت کی ترقی کے لیے ایپل کی معاونت سے متعلق امور زیر بحث آئے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات ترکیہ اور ایپل دونوں کے لیے مفید اور سودمند ثابت ہوگی۔