امریکا: ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آئیں گی، انتباہ
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی توانائی کے اداروں اور ڈلاس فیڈ سروے کے مطابق، ایران اور یوکرین تنازعات کے عالمی معیشت پر اثرات کے باعث امریکا میں ڈیزل کے نرخ طویل عرصے تک بلند رہیں گے اور یہ بحران آنے والے مہینوں تک برقرار رہے گا۔ برآمدات پر پابندی جیسے اقدامات سے وقتی ریلیف تو مل سکتا ہے لیکن اس کے بعد مہنگائی میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے، جبکہ ستمبر میں قیمتیں ساڑھے 6 ڈالر فی گیلن کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہیں جس سے سیاسی سطح پر بھی تشویش پائی جاتی ہے۔