ترکیہ اور شام کا شامی حکام و حزب اللہ ملاقات کا دعویٰ مسترد
انقرہ( تر کیہ خبر) ترکیہ اور شام نے ان خبروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ شامی حکومت کے حکام اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے نمائندوں کے درمیان ترکیہ میں کوئی ملاقات ہوئی ہے۔ ترکیہ کے مرکز برائے انسدادِ ڈس انفارمیشن اور شام کی وزارتِ اطلاعات نے ان دعوؤں کو من گھڑت، بے بنیاد اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے عوام سے صرف سرکاری بیانات پر اعتماد کرنے کی اپیل کی ہے۔