ستمبر میں سرحدی خلاف ورزیوں پر پاکستان سمیت مختلف ممالک کے شہری گرفتار

ستمبر میں سرحدی خلاف ورزیوں پر پاکستان سمیت مختلف ممالک کے شہری گرفتار

باکو( تر کیہ خبر)ریاستی سرحدی سروس (DSX) نے ستمبر کے مہینے میں ملکی سرحدوں کی حفاظت، غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام، اسمگلنگ اور منشیات کے کاروبار کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔ اس دوران سرحد غیر قانونی طور پر عبور کرنے والے 20 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کا تعلق پاکستان، آذربایجان، ایران، سری لنکا، افغانستان، بیلاروس، جارجیا اور ترکی سے ہے۔ اس کے علاوہ جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 10 افراد، سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 38 افراد اور مختلف جرائم میں مطلوب 324 ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ اداروں کے حوالے کیا گیا ہے، جبکہ سیکڑوں ایسے افراد کو روکا گیا جن پر ملک سے باہر جانے یا اندر آنے پر پابندی عائد تھی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.