اسرائیلی فوج نے غزہ واپسی پر بزرگ فلسطینی کی مصنوعی ٹانگ چھین لی

اسرائیلی فوج نے غزہ واپسی پر بزرگ فلسطینی کی مصنوعی ٹانگ چھین لی

 انقرہ ( ترکیہ خبر)غزہ سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ بزرگ محمود فؤاد الدہشان نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ مصر سے طویل علاج کے بعد غزہ واپسی پر اسرائیلی فوجیوں نے انہیں زبردستی روکا اور مصنوعی ٹانگ یا وہیل چیئر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا۔ انہوں نے وہیل چیئر کو ترجیح دی، جس پر اسرائیلی فوج نے بغیر کسی جواز کے ان کی مصنوعی ٹانگ ضبط کر لی، تاہم بعد میں ترک ہلالِ احمر نے انہیں دوبارہ چلنے کی نئی امید دی۔ واضح رہے کہ وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں جنگ کے دوران 6 ہزار سے زائد افراد کے اعضاء کاٹے جا چکے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.