ترکیہ کی جانب سے مدینہ منورہ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
استنبول( تر کیہ خبر)ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی کے قریب سویلین انفراسٹرکچر پر یمن کے حوثی گروپ کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور اسلامی دنیا کے مقدسات کو نشانہ بنانے والے یہ اشتعال انگیز حملے فوری بند ہونے چاہئیں۔ ترکیہ نے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز پر زور دیا۔