سکول کے باہر بچوں کو زہریلی ٹافیاں کھلانے کی افواہ بے بنیاد قرار
باکو( تر کیہ خبر)باکو میں سوشل میڈیا پر ایک صوتی پیغام گردش کر رہا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک نامعلوم شخص نے سکول کے باہر بچوں میں زہریلی ٹافیاں تقسیم کی ہیں جس سے بچے بیمار ہو گئے ہیں۔ وزارتِ داخلہ نے اس معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی ہے اور ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اور فرضی معلومات پھیلانے سے گریز کریں تاکہ معاشرے اور خصوصاً والدین میں بلاجواز خوف و ہراس اور تشویش نہ پھیلے۔