مدینہ میں بجلی تنصیب پر حوثی حملہ، یمنی فوج کا صنعا اور صعدہ پر فضائی وار

مدینہ میں بجلی تنصیب پر حوثی حملہ، یمنی فوج کا صنعا اور صعدہ پر فضائی وار

 ر یاض( مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر مدینہ میں بجلی کے اس پلانٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا جو مسجد نبوی کو بجلی فراہم کرتا ہے، جس پر متعدد اسلامی ملکوں نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ اس کارروائی کے جواب میں اتحادی افواج اور یمنی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا، صعدہ اور تعز میں حوثیوں کے اہم فوجی اڈوں اور اہداف کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ حوثی اس سے قبل بھی سعودی عرب کے مختلف شہروں بالخصوص مقدس مقامات کی طرف ڈرون اور میزائل حملے کرتے رہے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.