ایرانی میڈیا کا اماراتی طیارہ واقعہ ’’فالز فلیگ‘‘ کارروائی قرار دینے کا دعویٰ

ایرانی میڈیا کا اماراتی طیارہ واقعہ ’’فالز فلیگ‘‘ کارروائی قرار دینے کا دعویٰ

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی میڈیا نے متحدہ عرب امارات کے طیارے سے متعلق پیش آنے والے واقعے کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے اسے ’’فالز فلیگ‘‘ آپریشن کا نام دیا ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اس کا اصل مقصد ایران کو الزام میں پھنسا کر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کسی نئی جنگ میں الجھانا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ سارا منصوبہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہِ یو اے ای کے دوران طے پایا تاکہ وہ اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بچا سکیں اور اقتدار سے محروم ہونے پر قانونی مقدمات سے بچنے کے لیے امریکا کو جنگ کی طرف دھکیل سکیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.