امریکا کا ایران میں حالیہ فوجی کارروائی سے انکار
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی دفاعی حکام نے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایران میں کسی قسم کی فوجی کارروائی یا فضائی حملہ نہیں کیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی اہلکار سے رابطہ کیا گیا، جنہوں نے بتایا کہ اس وقت یا گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران امریکا کی جانب سے ایران میں کوئی فوجی کارروائی نہیں کی جا رہی۔امریکی حکام کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد خطے کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔