بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور تجارتی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ شاندار تجارتی معاہدے ہوئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اس وقت کہی جب چینی صدر انہیں بیجنگ کے مرکزی قیادت کمپاؤنڈ ژونگ نان ہائی کے باغات کی سیر کرا رہے تھے۔امریکی صدر نے گفتگو میں ایران کے جوہری پروگرام پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے، جبکہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ چین کے ساتھ ایک بڑا تجارتی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت چین بڑی تعداد میں طیارے اور امریکی مصنوعات بشمول تیل اور سویابین خریدنے پر آمادہ ہوا ہے۔دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اس صورتحال سے آگے بڑھ کر تعاون کی راہ اختیار کر سکتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے بعد ازاں اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید ہے اور دونوں ممالک عالمی تجارت میں بہتر تعاون کی طرف بڑھ رہے ہیں۔