ترکیے خبر

امریکی سینٹکام نے ایران کے حملوں کے دعوے مسترد کر دیے

امریکی سینٹکام نے ایران کے حملوں کے دعوے مسترد کر دیے

فلوریڈا( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایران کے انقلابی گارڈز کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایرانی فورسز نے بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹرز اور خطے میں موجود ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹکام نے واضح کیا کہ ایران کی اسلامی انقلابی گارڈز (آئی آر جی سی) کے یہ دعوے درست نہیں ہیں اور ایرانی میزائل اور ڈرون اپنے مطلوبہ اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج کے خلاف ایران کے تمام حملے ناکام رہے ہیں اور امریکی فورسز مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں۔سینٹکام کے مطابق امریکا اپنی افواج کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور کسی بھی بلاجواز جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔