ترکیہ خبر

امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد( ترکیہ خبر) جنوبی و وسطی ایشیائی امور کیلئے امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اسحاق ڈار نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے حالیہ دورۂ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتی ذرائع پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں بڑھتے تعاون کا خیرمقدم کیا۔وزیر خارجہ نے اعلیٰ سطح کے رابطوں اور مسلسل بامقصد مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔