امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب 75 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی مالیت 5 ارب 75 کروڑ ڈالر ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو اضافی فاصلے تک مار کرنے والے جے ڈی اے ایم میزائل نظام فروخت کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کو اے جی ٹی 1500 ٹینک انجن فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ خارجہ کے مطابق جے ڈی اے ایم نظام کی تیاری کے لیے بوئنگ کو مرکزی ٹھیکیدار مقرر کیا جائے گا، جبکہ اے جی ٹی 1500 ٹینک انجنوں کی تیاری کا مرکزی ٹھیکہ ہنی ویل کو دیا جائے گا۔امریکی حکام کے مطابق سعودی عرب کو جدید دفاعی سامان کی فراہمی دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔