ترکیہ خبر

امریکا و ایران مجوزہ معاہدہ: ریپبلکن رہنماؤں میں اختلا ف قرار

امریکا و ایران مجوزہ معاہدہ: ریپبلکن رہنماؤں میں اختلا ف قرار

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے پر ریپبلکن رہنماؤں کی جانب سے مختلف اور متضاد ردعمل سامنے آیا ہے۔ریپبلکن سینیٹر لنڈزے گراہم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ امریکا کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کھلنے کی توقع ہے۔تاہم انہوں نے طویل المدتی مذاکرات کے حوالے سے محتاط مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر معاملات پر کوئی قابلِ قبول اور قابلِ تصدیق معاہدہ کر سکے گا یا نہیں، البتہ ان کے مطابق مذاکرات کی کوشش سے کوئی بڑا نقصان نظر نہیں آتا۔دوسری جانب سینیٹر بل کاسیڈی نے اس معاہدے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایران کے جوہری عزائم پر مؤثر پابندی عائد نہیں ہو سکی۔ریپبلکن رہنماؤں کے ان متضاد بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا میں ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں واضح اختلافِ رائے پایا جاتا ہے۔