ترکیہ خبر

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت نافذ، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت نافذ، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ معاہدہ نافذ العمل ہو گیا ہے۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نے اس مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کیے ہیں۔ ابتدائی طور پر دستخطی تقریب جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہونا تھی، تاہم ایک ثالث ملک کے سفارتکاروں اور دیگر ذرائع کے مطابق فریقین نے باہمی اتفاق سے یہ عمل قبل از وقت مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کا مقصد آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولنا تھا، کیونکہ دونوں فریق اس معاملے پر پہلے ہی متفق تھے۔ بعض ذرائع کے مطابق اس عمل پر وائٹ ہاؤس پر معاہدے کے متن کی اشاعت کے لیے سیاسی دباؤ بھی موجود تھا۔ایک ذریعے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے شرط رکھی تھی کہ معاہدے کا متن باضابطہ دستخط سے پہلے جاری نہ کیا جائے، تاہم ایرانی جانب سے اس فیصلے کو دباؤ کا نتیجہ قرار نہیں دیا گیا۔امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس کے بعد کئی روز سے جاری ابہام ختم ہو گیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی قیادت کے درمیان مختلف سطحوں پر دستخط کا عمل مکمل کیا جا چکا تھا۔