اسلام آباد( ترکیہ خبر)امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت پاکستان کا ابتدائی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق اس وفد میں دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام شامل ہیں جو دستخطی تقریب کے انتظامات اور سفارتی معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے، جہاں وہ پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کا وفد امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر ہونے والی باضابطہ دستخطی تقریب میں شریک ہوگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق یہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں منعقد ہوگی، جس میں مختلف ممالک کے نمائندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تقریب، پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان