مرکزی ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن ملکی ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعظم

مرکزی ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن ملکی ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعظم


اسلام آباد( تر کیہ خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے طویل المدتی معاشی تبدیلی کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے خصوصی عملی ٹاسک فورسز کے ذریعے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے جنوبی، وسطی اور مغربی ایشیا کے نائب صدر ینگ منگ یانگ سے ناشتے پر ملاقات میں کراچی سے پشاور تک مرکزی ریلوے لائن ایک کی جدید خطوط پر توسیع و بہتری کے منصوبے پر خصوصی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی ریلوے لائن ایک کی اپ گریڈیشن ملکی ترجیحات میں شامل اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سے ایک ہے، جس سے مال برداری کا نظام بہتر بنانے، علاقائی تجارتی روابط مضبوط کرنے اور بڑے صنعتی منصوبوں کو سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔شہباز شریف نے منصوبے پر جلد عملی کام شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بروقت آغاز ملکی بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور جدید سفری و تجارتی رابطوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔ملاقات میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط ترقیاتی شراکت داری کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ 2026ء سے 2030ء تک نئی ملکی شراکت داری حکمت عملی کے تحت ترجیحی منصوبوں اور شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.